پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی آرڈیننس 2021 قومی اسمبلی میں پیش
شائع شدہ تاریخ 10 اگست, 2021
اسلام آباد : پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی آرڈیننس 2021 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی ترمیمی بل بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، بل پیش ہونے پر پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ صوبیہ نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کل بروزمنگل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔