ٹیلی گرام کا سب سے منفرد فیچر، بھیجا گیا میسج ایڈیٹ کریں
شائع شدہ تاریخ 07 اکتوبر, 2021
پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلی کیشنز کی جانب سے صارفین کو میسج ایڈیٹ کا فیچر فراہم نہیں کیا گیا تھا مگر اب یہ شکایت بھی دور ہوگئی ہے۔ واٹس ایپ کے متبادل کے طور پر سامنے آنے والی موبائل ایپلی کیشن ٹیلی گرام نے ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی دھاگ بٹھانے کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔ اب ٹیلی گرام کا ایک ایسا منفرد فیچر سامنے آیا، جو کسی اور موبائل ایپلی کیشن میں موجود نہیں ہے۔ اگر کوئی صارف پیغام غلط بھیجے جس میں ہجوں یا اسپیلنگ کی غلطی ہو تو اُسے ڈیلیٹ کر کے دوبارہ بھیجا جاتا ہے۔ اب ٹیلی گرام نے صارفین کی یہ مشکل آسان کردی کیونکہ وہ غلط بھیجے گیے میسج کو درست کر کے دوبارہ بھیج سکتے ہیں۔ https://twitter.com/telegram/status/1445384203814768652?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1445384203814768652%7Ctwgr%5Ehb_1_7%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Ftelegram-amazing-feature%2F وہ ٹیلی گرام صارفین جو میسج غلط بھیجیں گے ، انہیں یہ سہولت ہوگی کہ چیٹ باکس پر کلک کریں تو ایڈیٹ کا آپشن آئے گا، جس پر کلک کر کے وہ پیغام کو ٹھیک کرلیں گے۔