موبائل فون کا بڑھتا استعمال — کم عمر بچوں میں نظر کی کمزوری تیزی سے بڑھنے لگی
شائع شدہ تاریخ 31 اکتوبر, 2025
نظر کی کمزوری کی بیماری میں اضافے کا انکشاف لاہور کے مغل آئی ٹرسٹ اسپتال کے شعبہ پیڈیاٹرک آپتھامولوجی کے زیر اہتمام سیمینار میں کیا گیا۔
سربراہ شعبہ پیڈز آپتھامولوجی پروفیسر سیما قیوم نے بتایا کہ میوپیا میں آنکھ کی ساخت تبدیل ہو جاتی ہے، بچےموبائل فونزکی اسکرین مسلسل دیکھتے ہیں، پلک بھی نہیں جھپکتے اور آنکھیں ملتے ہیں۔
پروفیسر سیما قیوم کے مطابق کم عمر بچے دور کی نظر کی کمزوری کی بیماری میوپیا میں مبتلا ہونے لگے ہیں، کئی بچوں کو منفی 7 سے 10 تک کی دور کی عینکیں لگ گئی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 10سال تک کی عمر کے 40 فیصد بچے میوپیا میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ ان میں ہر سال14فیصد تک اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔