ایلون مسک ایک مرتبہ پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے
شائع شدہ تاریخ 28 فروری, 2023
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیسلا کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے سے مسک کی دولت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
ایلون مسک امیر ترین افراد کی فہرست میں 2 ماہ تک دوسرے نمبر پر رہے جب کہ اب وہ ایک مرتبہ پھر امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے۔
اس سے قبل ایلون مسک کی جگہ فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ کو دنیا کا امیر ترین شخص قرار دیا گیا تھا۔
بلومبرگ کے مطابق پیر کے روز مارکیٹ بند ہونے تک مسک کی مجموعی دولت کی مالیت تقریباً 187.1 بلین ڈالر تھی جب کہ برنارڈ آرنلٹ 185.3 بلین ڈالر کے مالک ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کے اسٹاک جنوری سے بڑھ رہے ہیں اور پیر کو یہ 207.63 ڈالرز پر بند ہوئے۔