آٹھ سالہ بچے نے نایاب گلابی ٹِڈّا پکڑ لیا
شائع شدہ تاریخ 11 مارچ, 2023
بچے نے بتایا کہ وہ گھرکے باغ میں کیڑے مکوڑے پکڑنے کا شوقین ہے اوروہ ٹڈے کی تلاش میں تھا کہ اچانک اس کی نظرایک گلابی ٹڈے پر پڑی جسے اس نے جھٹ سے پکڑلیا۔ امریکن میوزیم آف نیچرل ہسٹری (اے ایم این ایچ) کے مطابق ایک قسم کی جینیاتی تبدیلی ’اریتھرزم‘ کی بدولت اس کیڑے میں گلابی مائل سرخ رنگت زیادہ بننے لگتی ہے اور یوں وہ مکمل طور پر گلابی دکھائی دیتا ہے۔

تاہم ’اریتھرزم‘ بعض پرندوں اور ممالیوں میں بھی دیکھی جاتی ہے جس میں ان کا جسم، پر اور بازو تک گلابی رنگت اختیار کرلیتے ہیں۔ لیکن جہاں تک گلابی ٹڈے کا سوال ہے وہ اپنی رنگت سے با آسانی پہچانا جاتا ہے اور کسی شکاری کا نوالہ بن جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے تلاش کرنا غیرمعمولی عمل ہوتا ہے۔
لڑکے نے گلابی ٹڈے کو ایک مرتبان میں رکھا ہے جہاں اس کے لیے پتے، کھانا اور پانی وغیرہ بھی رکھا گیا ہے۔ تاہم یہ قید میں بہت دن تک زندہ نہیں رہ سکتا۔