اسلام آباد ہائیکورٹ نور مقدم کیس میں مجرمان کی اپیلوں پر فیصلہ آج سنائے گی
شائع شدہ تاریخ 13 مارچ, 2023
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بینچ آج نور مقدم قتل کیس کی اپیلوں پر فیصلہ سنائے گا۔ عدالت نے 21 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی سابق سفیر شوکت مقدم کی بیٹی نور مقدم کو 20 جولائی 2021 کو قتل کر دیا گیا تھا۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ٹرائل مکمل ہونے پر 24 فروری 2022 کو نور مقدم کے قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت جبکہ ان کے دو ملازمین جان محمد اور افتخار کو دس، دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔
نور مقدم قتل کیس میں مرکزی مجرم ظاہر جعفر نے گزشتہ برس 15 مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔