استحکام پاکستان پارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپور طور پر حصہ لے گی: جہانگیر ترین
شائع شدہ تاریخ 14 جون, 2023
حال ہی میں قائم ہونے والی جماعت استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابات میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کرلیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔
اجلاس میں عامر کیانی، عون چوہدری، فردوس عاشق اعوان، مراد راس، سیعد اکبر نوانی، شعیب صدیقی، سید سعید الحسن شاہ، نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ استحکام پاکستان پارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپور طور پر حصہ لے گی۔
پارٹی صدر عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکہ ملکی مسائل کو دیکھتے ہوئے مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کررہے ہیں، ملک میں سیاسی استحکام کے لیے کام کررہے ہیں۔